molana 1

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز

ویب ڈسک (اسلام آباد)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پی ٹی آئی کے احتجاج میں مدعو

ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

مولانا فضل الرحمٰن نےطبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔