usman buzdar 1

کرونا لہر:لاہور شہر میں ٹرانسپورٹ بند کرنےکا فیصلہ، میٹرواوراورنج لائن ٹرین بھی بندکردی گئی

ویب ڈیسک(لاہور)عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس، این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی، ان ڈوراور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات پر یکم اپریل سے پابندی عائد کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ریسٹورنٹس اور پارکس بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف

شہرمیں ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ، ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا، مارکیٹس شام 6 بجے بند ہوں گی، میٹرو اور اورنج لائن ٹرین بھی بند کردی گئی.