Shahid Khaqan Abbasi 3 640x360 1

الحمداللّٰہ پی ڈی ایم بالکل قائم دائم ہے،شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی فکر نہ کریں، فکر حکومت کی کریں، الحمداللّٰہ پی ڈی ایم بالکل قائم دائم ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج محمد اعظم خان نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی۔

شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جبکہ نیب کےگواہ وزارت پیٹرولیم کے ڈائریکٹر عبدالرشید جوکھیو نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان ڈی چوک سےگرفتار

اس سے قبل نیب کورٹ آمد کے موقع پر شاہد خاقان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب اپوزیشن کو دبانے کیلئے بنا تھا اور آج بھی یہی کام کر رہا ہے، نیب رہے گا یا ملک رہے گا، دونوں اکٹھے نہیں چل سکتے۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ براڈ شیٹ اسکینڈل کی فائلیں غائب ہو رہی ہیں، تین وزیراعظم کے کیس عدالتوں میں لگے ہوئے ہیں، کیمرے لگا کر عدالتی کارروائی عوام کو کیوں نہیں دکھاتے۔

رہنما نون لیگ نے کہا کہ عدالتوں میں پیش ہونے کا تیسرا سال ہے،جو حقیقت سب کو معلوم ہے وہ وزیراعظم عمران خان کو بھی معلوم ہوگئی ہے، نیب کو اپنی سیاست کرنی ہے، حکومتوں اور اپوزیشن کو دبانا ہے۔

مزید پڑھیں:  پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید

شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سنجیدہ معاملہ ہے، سال ہوگیا لیکن پاکستان کورونا وائرس پر قابو نہ پا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال قبل جو اموات کی شرح تھی آج پاکستان میں اس سے زیادہ ہے۔