imran khan file1605371052 0 1

وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ملک میں کرونا کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت کرونا کی موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دیں گے، وفاقی وزیر اسد عمر کرونا کی موجودہ لہر اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیں گے، وزیراعظم عمران خان اجلاس سے اظہار خیال بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے، عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان

اجلاس دوپہر دو بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، بعض وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے، صوبوں کی بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بریفنگ دیں گے، اسپتالوں کی صورتحال، علاج کی سہولیات اور ویکسین کی دستیابی پر بریفنگ ہوگی، قومی رابطہ کمیٹی کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے قومی لائحہ عمل طے کرے گی، سمارٹ لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن کب اور کہاں کہاں ہوگا، تمام آپشن کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج ،ڈی چوک اور فیض آباد میں شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار