Untitled 1 301

احتساب عدالت کا وزیر اعلیٰ سندھ سمیت تمام شریک ملزمان آج طلب

ویب ڈیسک (اسلام آباد): احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو آج طلب کر رکھا ہے، وزیراعلی سندھ کو نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا، مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس پر نیب نے احتساب عدالت کے اعتراضات دور کردیئے، مراد علی شاہ کیخلاف نیب راولپنڈی نے 66 والیوم پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف
مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع

تفصیلات کے مطابق ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، مراد علی شاہ، خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں.