Imran Khan final 696x392 4

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا جس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹیفکیشن متوقع کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران کی زیر صدارت منعقد کیا جائیگا جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، مزید 141 کیسز رپورٹ

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت جے شنکرکے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے ، بیرسٹرسیف

دوران اجلاس 18 ویں ترمیم کے بعد ہایئرایجوکیشن کے معاملات پر غور کیا جائیگا جبکہ کورونا کی تیسری لہر پر بھی گفتگو کی جائیگی۔