download 3 16

پاکستان اورروس کےدرمیان باضابطہ مزاکرات دفترخارجہ میں ہونگے

ویب ڈیسک(اسلام آباد) آج پاکستان اور روس کے درمیان وزراخارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد پہنچے ہیں۔ مہمان وزیر نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

پاکستان اور روس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہو گا۔ دونوں جانب سے وزرائے خارجہ اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن

ان مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی روسی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

روس کے وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر بات چیت مذاکرات کا اہم حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع

دونوں ممالک کے مابین افغان امن عمل کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال ہو گا۔ نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے پر بھی بات ہوگی۔ روس کے وزیرخارجہ9 سال بعد پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل وہ2012 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا