ویب ڈسک (اسلام آباد)وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ای سی سی 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا،وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کیلئے 53 کروڑ کی سمری منظوری کا امکان ہے ،انٹرنیٹ ووٹنگ کی 28 کروڑ کی گرانٹ کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے سکلز فار آل پروگرام کیلئے 2.38 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے ،وزارت توانائی کی 38کروڑ کی گرانٹ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔