PM imran khan

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پرلاہورجائینگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں

وزیراعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے اورلاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ پہلے فیز میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں۔2 ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے اپلائی کرنے والے افراد جبکہ باقی 2 ہزار اپارٹمنٹس سرکاری ملازمین کے لیے رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہر سیل، رینجرز طلب