shah mahmood 1

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرعلاج فوجی جوانوں سےملاقات

ویب ڈیسک(راولپنڈی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پرانہوں نے وہاں زیرعلاج جوانوں کے عزم اور حوصلے کی داد دی اور کہا کہ ہماری جری افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فارری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

اس موقع پر سربراہ آرمی میڈیکل کورلیفٹیننٹ جنرل نگار جوہراور ادارے کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ کو آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ فار ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، انہوں نےمختلف وارڈز کا دورہ کیا اوروہاں زیر علاج با ہمت اورپرعزم جوانوں سےملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق وزیر خارجہ نے وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کو بھی سراہا اور زیر علاج جوانوں کے عزم اور حوصلے کی داد دی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری جری افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  چاہے دو دن لگ جائیں ہر صورت ڈی چوک احتجاج کرنا ہے، عمران خان کی ہدایت

انہوں نے خطے میں استحکام کےلیے قربانیاں دینےوالے جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اے ایف آئی آرایم ملک میں مصنوعی اعضا کا بڑا اور جدید مرکز ہے، انسٹی ٹیوٹ میں محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے جوانوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔