2097170 fawadx 1603520072

‎نوازشریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی نون لیگ نظریاتی جماعت ہے،فوادچودھری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون نہیں جیتی بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف وہ پارٹی میں توجہ دلاتےہی رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پرجاری کیےگئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نےکہا کہ نوازشریف کا کوئی نظریہ نہیں اورنہ ہی مسلم لیگ نون نظریاتی جماعت ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید

فواد چوہدری نےکہا کہ طویل عرصہ اقتدار میں رہنےسےمفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے،ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جاسکتا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی اُمید عمران خان ہیں، عمران خان کے مقابلے میں سیاسی قد کاٹھ کا کوئی لیڈر نہیں۔فوادچوہدری نے یہ بھی کہا کہ بلاول اورمریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔