ویب ڈیسک (اسلام آباد)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگااجلاس کی صدارت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کراچی روانہ ہوگئےہیں
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر گفتگو ہوگی۔
کورونا کے باعث سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کئی ارکان وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔