dead body with a blank toe tag in monochrome picture id590620334 696x421 1

بنوں:اخوند خیل میریان میں نماز جنازہ میں فائرنگ،ایک جاں بحق تین زخمی

ویب ڈیسک (بنوں):بنوں میں نماز جنازہ میں گولیاں چل گئیں، راہ گیر جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر سمیت تین زخمی ہوگئے زخمیوں میں سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک اسلم خان بھی شامل ہیں.

ذرائع کے مطابق تھانہ میریان کی حدود اخوندخیل میں نماز جنازہ ہوتے ہی دو فریقین جس کی پہلے سے ہی دشمنی چلی آ رہی تھی کا آمنا سامنا ہوا اور فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں راہ گیر ولی اللہ ولد سعید اللہ سکنہ ممباتی بارکزئی، فاروق خان، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر اسلم خان پسران میرداد خان ساکنان اخوند خیل اور راہ گیر یونس خان ولد سعید رحمن سکنہ ممباتی بارکزئی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کرا جا سکا۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع