1

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس

ویب ڈیسک (اسلام آباد): سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم گولی لگنے سے زخمی، پولیس ذرائع کے مطابق ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کر رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کی، ابصار عالم کو معروف اسپتال منتقل کردیا گیا، ابصار عالم کو پیٹ میں گولی لگی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ

سینئر صحافی ابصار عالم نے بتایا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہا ہے، وہ شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس، وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نامور صحافی ابصار عالم پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس۔

مزید پڑھیں:  معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں

وزیر داخلہ کا آئی جی اسلام آباد کو فون، فائرنگ میں ملوث شخص کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت، ابصار عالم پر فائرنگ کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے، بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔