2019040 coronaorpakistanihakomat 1583928789 724 640x480 1

ملک میں کورونا وائرس مزید148زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ہلاکت خیزوبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید148افراد موت کے منہ میں چلے گئےجبکہ5ہزار449نئےکیسزسامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار453تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 75ہزار433ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد83 ہزار298ہے اور6لاکھ 67ہزار131افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے: وزیر دفاع

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار561افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار556، خیبر پختونخوا 2 ہزار920، اسلام آباد 645، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 225 اور آزاد کشمیر میں 442 افراد جان کی بازی ہار چکےہیں۔

مزید پڑھیں:  یمنی حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے، متعدد زخمی

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 7ہزار609، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 7ہزار309، پنجاب 2 لاکھ 73ہزار566، سندھ 2 لاکھ 73 ہزار466، بلوچستان21 ہزار، آزاد کشمیر 15 ہزار741اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 191 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔