.jpg

مردان میں آج سےایک ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک(مردان) ضلع مردان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف کے مطابق مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم

مردان میں اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ مردان پولیس اور انتظامیہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔

مردان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹربیونل تبدیلی کیس، تحریک انصاف کو دلائل کیلئے 9اکتوبر تک مہلت

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف کا کہنا ہے کہ مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کررہے، بیشتر لوگ ماسک کا استعمال بھی نہیں کررہے۔