Two young girls killed in Charsadda firing Crime Scene

ایبٹ آباد:غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑا پر فائرنگ، خاوند قتل بیوی زخمی

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد):تھانہ شیروان کی حدود جرل میں غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑا پر فائرنگ،پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاوند قتل بیوی شدید زخمی، ایبٹ اباد فاہرنگ سے جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقیل کیا جارہا ہے، ایبٹ اباد جاں بحق ہونے والے نوجوان نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

پسندکی شادی کا شاخسانہ تھانہ شیروان کی حدود جرل گلبانڈی میں لڑی کے بھائی نے چھریوں سےشادی جوڑے پر حملہ کیا نوجوان جابحق جبکہ بیوی زخمی، ملزم فرار مقدمہ درج اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ جرل کے رہائشی اظہر نامی نوجوان نے سوڑہ درہ کی رہاٸشی ن نامی لڑکی عرصہ تین مای قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے کو رنج تھاگزشتہ روز شادی شدہ جوڑا جرل گلبانڈی میں ایک فوتگی پر جارہے تھے اسی دوران تاک میں بیٹھے ہوئے لڑکی کے بھائی عمر نے دونوں پر حملہ کیا اور چھریوں کے پے درپے وار کٸے جس کے نتیجے میں اظہراور اس کی بیوی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگٸے تھانہ شیروان پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اسی دوران اظہر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوٸے جان کی بازی ہوگیا جبکہ مسماة ن بی بی شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردیا شیروان پولیس نے لڑکی کے بھائی عمرکے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ