faisal musque

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا ہال سیل

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عید الاضحیٰ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے مسجد کا ہال سیل کردیا۔

اسلام آباد انتطامیہ کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر آج اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد نے فیصل مسجد کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر سستا

اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو سیل کردیا جبکہ مسجد انتظامیہ کو شو کاز نوٹس جاری کیا اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین، ریکارڈ طلب

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیا تھا۔