imigration counter 1

اسلام آباد ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کیلئے اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر

ویب ڈیسک(اسلام آباد) انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر چینی شہریوں کے لیے خصوصی امیگریشن کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج جمعے کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چینی شہریوں کے لیے اسپیشل امیگریشن کاؤنٹر کا افتتاح کر دیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 223تک پہنچ گئیں

اس خصوصی کاؤنٹر کے ذریعے چینی مسافروں کی تیز ترین امیگریشن ہو سکے گی، اور اس کے ذریعے سی پیک ویزا ہولڈرز بھی استفادہ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ اس خصوصی کاؤنٹر کا قیام وزیر داخلہ شیخ رشید کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے، وزارت داخلہ کی طرف سے سی پیک کی علیحدہ کیٹیگری کا ویزا بھی جاری کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے

اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاؤنٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود تھے۔