ویب ڈیسک(پشاور) وڈپگہ ٹو فیڈر میں فالٹ شدت اختیار کر گیا گزشتہ 13 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔
تفصیات کے مطابق ناصر پور ، وڈپگہ ، بدھائی ، موٹروے ٹول پلازہ ، ہرگونی ، کالامنڈی ، لالہ کلے ، گرین ٹاؤن سمیت سینکڑوں علاقے بجلی سے محروم ہیں
جمعے کے روز مساجد میں پانی ختم جس کے باعث عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
عمائدین اور شہریوں نےوزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پیسکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔