ویب ڈیسک(پشاور) کورونا کی چوتھہ لہربے قابو ہونے لگی،خیبرپختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 اشاریہ 1 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہنگو میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 36 فیصد ریکارڈ ہوئیں، نوشہرہ میں 24،پشاور میں 14،چترال لوئر میں 26 فیصد ہیں، جبکہ صوبے کے 13 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔