ویب ڈیسک (اسلام آباد)فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہوگئے اس موقع پر بنی دستاویز فلم میں تمام پہلو اجاگر کیے گئے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے کورونا کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پذائری حاصل کی۔
خیال رہے کہ ملک میں وبا کے خاتمے کیلئے این سی او سی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔