ویب ڈیسک (اسلام آباد)بنی گالہ میں وزیر اعظم رہائیشگاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ بنی گالہ میں وزیراعظم کی رہائیشگاہ عمران خان چوک پر کی گئی۔گاڑی نمبر اے ایل آئی 051 کرولا کار میں سوار 4لڑکوں نے عمران خان چوک میں فائرنگ کی ،فائرنگ کرنے والوں میں جہانزیب نثار،عبدالمعیز،مصطفیٰ حسین اور حسنین شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شراب کے نشے میں تھے ، فائرنگ پیسٹل ایم ایم 9 سے کی گئی ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔