govt lecturers

سرکاری کالجز میں 4ہزارسے زائد آسامیاں خالی

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخواکے سرکاری کالجز میں 4 ہزار سے زائد لیکچررز اور پروفیسرز کی اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسامیاں خالی ہونیکی وجہ سے کالجز میں جاری بی ایس پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سرکاری کالجز میں منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 10493 ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف کالجز میں6437 اساتذہ تعینات ہیں جبکہ 4056 پوسٹیں خالی ہیں ۔خالی پوسٹوں میں گریڈ 17 کے 2045 لیکچررز ،گریڈ 18 کے936 اسسٹنٹ پروفیسرز ، گریڈ 19 کے 752 ایسوسی ایٹ پروفیسر،گریڈ 20 کے 306 پروفیسرز اور گریڈ 21 کے 36 سینئر پروفیسر ز کی اسامیاں خالی ہیں۔محکمہ تعلیم نے خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے 1900 پوسٹوں پر تعیناتی کی منظوری دی ہے ۔ بھرتی کاعمل سست روی کا شکارہے اگلے سال مارچ تک بھرتیاں مکمل ہونگی۔کالجز میں بی ایس پروگرام ہائرڈ لیکچرارز کے ذریعے چلایاجا رہاہے ۔بھرتی کاعمل سست ہونے سے بی ایس پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا