شاہ محمود قریشی سے ملاقات

افغان رہنمائوں کےوفدکےشاہ محمود قریشی سے ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد) افغان رہنمائوں کے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے ۔ دوران ملاقات، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال میں پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم مل کر افغانستان اور خطے کی بہتری کیلئے لائحہ عمل وضع کریں۔ہمارا حتمی مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔افغان قیادت کیلئے لازم ہے کہ وہ اس تاریخی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید