مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کی حکومت چلانے میں طالبان کو تعاون کی پیشکش

ویب ڈیسک: امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمتی تحریک کی کامیابی پر مجاہدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔مملکت کے نظام کو چلانے کے لئے طالبان سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام( ف )مولانا فضل الرحمان کے امیر نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت نے روز اول سے امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت قرار دیا تھا۔ ہر محاذ پہ طالبان کی جدوجہد آزادی کو اپنے ملک افغانستان کا جائز دفاع قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ طالبان مجاہدین نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں اور ان کے گماشتوں کے جبر سے آزاد کر دیا ہے ۔اس عظیم کامیابی پر ہم افغانستان کے عوام کو بالخصوص اور امت مسلمہ کو بالعموم مبارکباد کا مستحق قرار دیتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ طالبان اسی خلوص، للہیت اورتدبر کے ساتھ اپنی بہتر حکمت عملی سے افغانستان میںپرامن اور مستحکم اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں کامیاب ہونگے۔

مزید پڑھیں:  راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان