Taliban visit Imambargah

طالبان کا امام بارگاہ کا دورہ،سیکیورٹی کی یقین دہانی

ویب ڈیسک (کابل)کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان جہاں ملازمت پیشہ خواتین ،اقلیتی برادری کو ہر ممکن تحفظ کی یقین دہانی کر ا رہے ہیں وہیں اب انہوں نے اس شہر میں رہنے والے اہل تشیع کو بھی محرم کے دوران سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے،آ ج اس سلسلے میں طالبان کے ایک وفد نے کابل کی ایک امام بارگاہ کا دورہ کرتے ہوئے اہل تشیع کی مجلس میں شرکت بھی کی ہے ۔طالبان کے وفد نے اہل تشیع کو محرم کے دوران ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای