اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ ان کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور جاں بحق بھی ہوئے،اسمبلی ہال میں ملک بھر کے نمائندے موجود ہوتے ہیں،بڑی تعداد میں اراکین کی موجودگی سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے.
جبکے دوسری طرف قومی اسمبلی کے مزید دس ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق، قومی اسمبلی میں3دن میں 30 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے.