لنڈی کوتل، ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج، مذاکرات ناکام

ویب ڈیسک: بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور طویل بندش کے خلاف لنڈی کوتل میں عوام سراپا احتجاج ہیں، دھرنا شرکاء اور ٹیسکو حکام کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے باعث مشتعل مظاہرین نے گریڈ سٹیشن میں دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل کے جملہ اقوام کے سینکڑوں افراد مطالبات کے حق میں گریڈ سٹیشن میں موجود ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ بار بار معاہدوں کے باوجود بجلی کی طویل بندش اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ قطعی منظور نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب باتیں ہو چکیں ، اب مطالبات ماننے تک گریڈ سٹیشن میں احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات: شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی