ہری پور، نیشنل کاگ سپورٹس فیسٹیول میں نیزا بازی کا افتتاح

ویب ڈیسک:ضلع ہری پور میں نیشنل کاگ سپورٹس فیسٹیول میں نیزا بازی کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سپورٹس فخرجہاں خان، ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان اور ایم پی اے عدیل اقبال موجود تھے۔
ضلع ہری پور سمیت ضلع اٹک، خوشاب، سرگودھا، پنڈی اور دیگر اضلاع سے نیزا بازی کی ٹیموں نے شرکت کی،
صوبائی وزیر کھیل فخرجہان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم پورے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے یونین کونسل کی سطح پر اقدامات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں سہولیات نہیں وہاں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ نیشنل کاگ سپورٹس فیسٹیول میں ونرز کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق