188423 3052492 updates

موجودہ سسٹم میں کوئی کرپشن کرنا چاہے تو ہوسکتی ہے- وزیر محنت شوکت یوسفزئی

پشاور: وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جتنی کرپشن محکمہ اطلاعات میں ہو سکتی ہے کسی اور محکمہ میں نہیں،15فیصد کمیشن اشتہاری کمپنی کو ملتا ہے،ساز باز کرکے کسی کوبھی آفر کرسکتی ہے،حکمہ میں کرپشن ہوتی ہے لیکن بچ کے چلنا پڑتا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج :خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے اسلام آباد روانہ

ان کا کہنا تھا کہ جہاں اشتہارات کی تقسیم ہوتی ہے،وہاں کیمرے لگانے چاہیے،موجودہ سسٹم میں کوئی کرپشن کرنا چاہے تو ہوسکتی ہے،جس ڈیپارٹمنٹ کا اشتہار ہوتا ہے،وہی ایجنسیز کی خدمات حاصل کرتا ہے، اجمل وزیر کے مبینہ آڈیو پروزیراعلیٰ ایکشن نہ لیتے تو حکومت کی بدنامی ہوتی، الزامات کے بعد اجمل وزیر کو میڈیا پرصفائی پیش نہیں کرنی چاہیے تھی،اجمل وزیرکہہ دیتے کہ تحقیقات کے لیے تیار ہوں،

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں