546330 22882244

چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ: سپریم کورٹ کی حکومت کوشوگر ملوں کےخلاف کارروائی کی اجازت

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے حکومت کو چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملوں کےخلاف کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آج اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے

عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کو شوگر ملز کی عرضداشتیں تین ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے،بیرسٹر سیف

عدالت عظمیٰ نے سرکاری حکام کو بھی حکم دیا کہ چینی کمیشن رپورٹ پر بیانات دینے سے گریز کریں۔