kamran bangash

سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں- معاون اطلاعات و بلدیات خیبرپختونخوا

پشاور : معاون اطلاعات و بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش کا صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال آمد ، کامران بنگش نے کووڈ-19 سے متعلق حفاظتی سامان ہسپتال انتظامیہ کو حوالے کیا ، معاون اطلاعات نے 600 پی پی ای کٹس، ماسک، گلوز اور دیگر اشیاء دیں ، حفاظتی سامان روٹری انٹرنیشنل کی تعاون سے حوالے کیا گیا ،

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اورعظمیٰ خان ڈی چوک سےگرفتار

کامران بنگش کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ روٹری انٹرنیشنل کلب مزید 05 ہسپتالوں کو پی پی ای کٹس فراہم کریں گے ، کووڈ-19 کے خلاف فلاحی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے ، عید پر عوام حفاظتی اقدامات اپنائیں تو کیسز مزید کم ہو سکتے ہیں ، کووڈ-19 کے خلاف ہماری حکمت عملی کامیاب جا رہی ہے ،سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، مزید 141 کیسز رپورٹ