پشاور: بی آر ٹی منصوبے کے گودام سے لاکھوں روپے کا سامان چوری، ریچ تھری کے مقام سے 3 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا سامان غائب، لفٹ کا قیمتی سامان رات کی تاریکی میں چوکیدار کی موجودگی کے باوجود غائب ہوا.
پولیس سٹیشن تہکال کے حدود میں چور بی آر ٹی کا لاکھوں روپے کا َسامان لے آڑے، بی آر ٹی منصوبے کا اپنا سٹاف بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے. پراجیکٹ ڈائریکٹر کی مدعت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.
ایک دن قبل سارا سامان موجود تھا، اب اچانک کچھ سامان غائب ہے.