ویب ڈیسک: عراق کے سفیر حامد عباس نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی کے امور سمیت باہمی دلچسپی اورکورونا وائرس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس نے عراق کو ترقی اور سلامتی کے شعبوں میں ہر ممکن معاونت کی پیش کش بھی کی۔
معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔