740017 5ph 2018 10 05t120613z568632319rc1612272f10rtrmadp3pakistan politics

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کر دی۔ لیگی رہنما کی آمد سے پہلے پولیس اہلکاروں اور لیگی کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی، انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018ء میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا، اس دوران بھی نیب کیساتھ بھرپور تعاون کیا تھا، 2018ء میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

درخواست میں کہا گیا کہ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کر سکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، تواتر سے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں، نیب انکوائری کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا۔ عدالت سے استدعا ہے نیب کے پاس زیر التواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق