arif alvi 3

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاعام آدمی کو دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد : صدر مملکت نےکہا ہے کہ وفاقی محتسب انتظامی نا انصافیوں کے خلاف لوگوں کی مدد کے لئے کوششیں جاری رکھے گا ،صدر مملکت سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ایوان صدر میں ملاقات کی ،وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا 2019ء کے دوران 75 ہزار سے زائد کیسز نمٹائے گئے جن میں سے 97 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا ، وفاقی محتسب میں 1039 کیسز میں نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی گئی ، 317 کیسز میں صدر پاکستان کو اپیلیں دائر کی گئی جوکہ مجموعی کیسز کا 0.4 فیصد بنتی ہیں ، صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے 90 فیصد فیصلوں کو برقرار رکھا ، 2019ء کو آگاہی کے سال کے طور پر منایا گیا ، الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے جامع آگاہی مہم چلائی گئی ،

اس مہم کے باعث بلوچستان جنوبی پنجاب اور ایبٹ آباد سے کیسز کے اندراج کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ، بلوچستان بہاولپور، ملتان، لاہور، پشاور اور ایبٹ آباد کے دور دراز علاقوں اور مختلف یونیورسٹیوں میں سیمینارز منعقد کئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے

وفاقی محتسب کی بریفنگ میں بتا یا کہ سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینٹ ، گورنر پنجاب، گورنر سندھ ،گورنر خیبرپختونخوا اور ارکان پارلیمنٹ کو وفاقی محتسب کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا وفاقی محتسب کے دس علاقائی دفاتر کے افسران نے آئوٹ ریچ کمپلینٹ ریزولیشن پروگرام کے تحت 72 اضلاع اور تحصیلوں کے 370 دورے کئے، وفاقی محتسب نے کیسز کے60 دنوں میں فیصلے کئے ، نظر ثانی اپیلوں کے 45 دن میں فیصلے کئے گئے ، جنوری2020ء سے جون2020ء تک47 ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں38 فیصد زیادہ ہیں ،

وفاقی محتسب نے مزید بتا یا کہ کورونا وباء کے دوران 60فیصد کیسزکی رجسٹریشن آن لائن سسٹم کے ذریعے کی گئی ، سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار میں بہتری کیلئے کوششیں کی گئی ، ہر جیل میں ایک ماہر نفسیات اور ایک ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے ، تمام جیلوں میں ذہنی امراض کے قیدیوں کو الگ کر دیا گیا ہے ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ 12 اجلاسوں کے بعد ششماہی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ، ملک بھر کے8انٹرنیشنل ہوائی اڈوں پر ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کئے گئے ہیں ، ان ہوائی اڈوں پرچوبیس گھنٹے بارہ محکموں کے افسران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کیلئے موجود رہتے ہیں ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی محتسب کی کارکردگی اور خصوصی اقدامات کی تعریف۔

مزید پڑھیں:  قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے، عمر ایوب کا رکاوٹیں توڑنے کااعلان