pm 1

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کے الیکٹرک ٹیرف اور گیس کی قیمتوں کے تعین کے نظام سے متعلقہ امور پر غور کرنے کے حوالے سے اجلاس

اسلام اباد : اجلاس میں وفاقی وزراء سینٹر شبلی فراز، پرویز خٹک، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، امین الحق، اسد عمر، عمر ایوب خان، میاں محمد سومرو، مشیر ان ڈاکٹر حفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، چیف منسٹر خیبرپختونخواہ محمود خان، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ندیم بابر، شہزاد قاسم و دیگر شریک ہوئے ،

کے الیکٹرک سے متعلقہ ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال جنوری میں نیپرا کی سفارشات کے مطابق ملک بھر میں ٹیرف میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کو اوسطاً تین سے چار ارب روپے ماہانہ کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک ٹیرف کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں اور کے الیکٹرک کےٹیرف کو ملک کے دیگر حصوں کے مطابق یکساں سطح پر لانے کے لئے مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر ایکدم اضافی بوجھ نہ پڑے۔

مزید پڑھیں:  محسن نقوی کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

گیس کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر غور کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی سطح پر گیس کی پیداوار ملکی ضروریات کے مطابق ناکافی ہےجس کو پورا کرنے کے لئے گیس درآمد کی جا رہی ہے تاہم مقامی گیس اور درآمد شدہ گیس کی قیمتوں میں واضح فرق موجود ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں محض 27فیصد آبادی کو پائپ لائن کے ذریعے ارزاں نرخوں پر گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملک کی دیگر آبادی ایل پی جی سلنڈرز استعمال کر رہی ہے جس کی قیمت پائپ لائن سے فراہم کی جانے والی گیس سے کہیں زیادہ ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ایل پی جی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ آبادی کے بڑے حصے کو کہ جو اپنی ضروریات کے لئے ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ان کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گیس کی قیمتوں میں تعین کے مسئلے کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اس اہم ایشو پر مشاور ت کی جائے تاکہ اجتماعی حکمت سے اس مسئلے کا مستقل بنیادوں پر حل تلاش کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع