15394 imran khan tree aug 585 329

پاکستان میں جنگلات محفوظ نہیں ہیں،ملک میں 10ارب درخت لگانا ہماراہدف ہے- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے کہوٹہ میں پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر تقریب سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان اور طلبا ءپاکستان کا مستقبل ہیں.طلبا ءاور نوجوانوں کو ماسک پہنے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں.پاکستان میں کورونا وبا سے بہت کم نقصان ہوا جو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے.دنیا بھر میں کورونا وبا نے تباہی مچائی ہوئی ہے.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عیدالضحیٰ پربھی احتیاطی تدابیراورقواعد و ضوابط پرلازمی عمل کرنا ہے.بدقسمتی سے ہمارےملک میں جنگلات کی قدرنہیں کی گئی.پاکستان میں وقت کےساتھ جنگلات کےرقبےمیں اضافےکی بجائےتیزی سے کمی ہوئی.موجودہ حکومت نے ملک بھر میں 9 نیشنل پارکس قائم کیے.

وزیراعظم نے کہا کہ 1947سے لےکراب تک ملک بھر میں صرف 30 نیشنل پارکس تھے.دو سال میں ملک بھرمیں 30 کروڑ پودے لگائے گئےہیں.ہماراہدف ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانا ہے.نوجوان نسل نہ صرف پودے لگائےبلکہ درختوں کو بھی بچائیں.جنگلات کی حفاظت کیلئے”نگہبان”تعینات کررہےہیں.

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے زیادہ شعور ہے.سکولوں میں بچوں کو صاف اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے مزید معلومات دیں گے.صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ تمام بڑے شہروں کے ماسٹر پلان بنائے جائیں.

وزیراعظم نے کہا کہ شہر پھیلتے جارہے ہیں اور سرسبزوزرعی رقبہ کم ہوتا جا رہا ہے.ہمیں شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنا ہوگا.پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے، ہمیں اس خطے کی قدر کرنی چاہیے.