aisha

چینی ووھان لیباریٹری کے پاکستان میں خفیہ آپریشنز کے حوالے سے خبریں بےبنیاد ہیں, ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام اباد):چینی ووھان لیباریٹری کے پاکستان میں خفیہ آپریشنز کے حوالے سے خبریں بےبنیاد ہیں, یہ ایک سیاسی عزائم پر کی گئی جعلی خبر ہے, اس میں ذرائع کو استعمال کر کہ حقائق کو توڑا مروڑا گیا ہے, عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستا ن کی بائیوسیفٹی لیول 3 لیباریٹری کے حوالے سے کچھ بحی کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے,

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی کے نام جے یو آئی کو ارسال

پاکستان اس لیباریٹری کے حوالے سے معلومات کا بی ٹی ڈبلیو سی سے تبادلہ کرتا رہتا ہے, اس لیباریٹری کا کام صحت کے خطرات جانچنے, بیماریوں کا کھوج لگانے اور وباء پھوٹنے کی تحقیقات پر جانچ و تحقیق کا ہے, پاکستان بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسنز ویپنز کنوینشن کے حوالے سے تمام ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے, پاکستان اس کنوینشن پر عملدرآمد کے تصدیقی طریقہ کار کا پرزور حامی ہے, کورونا وباء کے تناظر میں ایسے دعوے مضحکہ خیز ہیں ، عائشہ فاروقی نے کہا کہ بی ٹی ڈبلیو سی کے آرٹیکل ایکس کے تحت بیماریوں کی تشخیص, قابو اور اس حوالے سے عالمی تعاون کے لیے بہتر تیاریوں کی ضرورت ہے ۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان مقرر