ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج 2 روزہ دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے، وہ یہ دورہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر کررہے ہیں، دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق زیرخارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پردوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان مختلف لائحہ عمل کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے کثیرالجہتی شعبوں کے ایجنڈے کے حصول کے لئے موثرطورپرکام کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments