APP02 281220Islamabad 696x361 1 1

پاک,افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی تجدید پر اتفاق نہ ہو سکا

ویب ڈیسک (اسلام آباد) افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی اجلاس اختتام پذیرہو گیا۔ذرائع کے مطابق پاک,افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی تجدید پر اتفاق نہ ہو سکا، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کو حتمی شکل نہ دی جاسکی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک ترجیحی تجارتی معاہدے کو بھی حتمی شکل نہ دے سکے ۔پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کی تجدید کیلئے تعمیری بات چیت ہوئی ۔دونوں جانب سے معاہدہ کے مجوزہ مسودہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔دونوں ممالک کا معاہدہ کی تجدید کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں 26 سالہ شادی شدہ خاتون کی خودکشی، تحقیقات شروع

اگلے اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترجیحی تجارتی معاہدہ پر بھی بات چیت کی گئی ۔ریلوے کے شعبہ میں تعاون کیلئے ایم او یو پر بھی بات چیت کی گئی ۔افغانستان,پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوارڈی نیشن اتھارٹی کا اجلاس مکمل ہوگیا ،اجلاس 28 سے 30 دسمبر تک تک اسلام آباد میں جاری رہا۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول