861790 3481828 h updates

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مہم کے پہلے فیز کیلئے ابتدائی تیاریاں جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا ویکسینیشن مہم کے پہلے فیز کیلئے ابتدائی تیاریاں جاری کر دی گئیں، زرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں سے ہیلتھ کیئر ورکرز کا ڈیٹا طلب کر لیا،۔

صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سے ہیلتھ ورکرز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ۔وفاق نے صوبوں کو ہیلتھ ورکرز کا ڈیٹا جلد از جلد بھجوانے کی ہدایت کی، صوبوں سے کورونا کیلئے مختص اسپتالوں کے عملے کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔

پہلے فیز میں سرکاری، نجی کورونا وارڈز کے عملے کی ویکسینیشن ہو گی، زرائع کے مطابق کورونا ویکسینیشن کا پہلا فیز مارچ کے اوائل میں ہونے کا امکان ہے،ملک بھر کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسینیشن دو مراحل میں ہو گی، پہلے فیز میں 5 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسینیشن ہو گی، دوسرے فیز میں بقیہ ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسینیشن ہو گی، فی ہیلتھ ورکر کو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں دی جائیں گی، صوبوں سے کورونا ویکسینیشن مہم بارے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

صوبوں کے فراہم کردہ ہیلتھ ورکرز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال ہو گی، ویکسینیشن کیلئے ہیلتھ ورکرز کی حتمی فہرست مشاورت سے تیار ہو گی، ملک بھر میں 726 سرکاری، نجی اسپتال کورونا کیلئے مختص ہیں، ہیلتھ ورکرز کیلئے کورونا ویکسین چینی کمپنی سائینوفام سے خریدی جائے گی ۔پہلے فیز میں سائینوفارم سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ وائلز خریدی جائیں گی۔