Imran Khan 33

تعمیراتی منصوبوں سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کا تعمیراتی شعبے کے حوالے سے اظہارخیال

ان کا کہنا تھا کہ 186ارب روپے کے پراجیکٹس ایف بی آر کے پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں.پنجاب میں 163ارب روپے کے تعمیراتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں.تعمیراتی شعبے کے فروغ سے پنجاب میں 1500ارب کی اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوں گی .منصوبوں سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے.

وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے کم لاگت تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے بھی پیکج دیاہے.کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے بنک ہر ممکن تعاون کریں گے.بنکوں نے 378ارب روپے تعمیراتی شعبے کے لیے مختص کیا ہے. کم لاگت مکانات کیلئے5 سے 7 فیصد کی شرح پر قرضے دیئے جائیں گے.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلےمرحلے میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیرکے آغازپر3 لاکھ روپے دیئےجائیں گے.بڑے شہروں کےماسٹر پلان بنائےجارہے ہیں.ماسٹر پلان سےسیوریج,پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں جیسے مسائل حل ہونگے.کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ڈیجیٹلائزیشن اگست تک مکمل کرلی جائے گی.تینوں بڑے شہروں میں سرکاری اراضی کاریکارڈ مرتب کیا جائے گا.تعمیراتی شعبے کے لیے فکس ٹیکس رجیم میں 31دسمبر 2021تک توسیع کر دی ہے.تعمیراتی شعبے کے فروغ سے سیمنٹ، سریا اور دیگر متعلقہ سامان کی فروخت بڑھی ہے.

مزید پڑھیں:  راستے بند کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، مشتاق احمد خان

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران عوام کو بھوک کے ساتھ بے روزگاری سے بھی بچایا.پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی.پی ٹی آئی کی حکومت 60کی دہائی کے بعد پہلی دفعہ صنعتی فروغ کے لیے کام کر رہی ہے.تعمیراتی شعبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں گے.