ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہا کہ آج سے ویزا کی تمام درخواستیں صرف آن لائن ہی قابل قبول ہوں گی انہیں دستی یا مینول طریقے سے قبول نہیں کیا جائے گا۔
آج سے ویزا کی درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی جبکہ مینول درخواستیں اب ویزا کے حصول کے لیے قابل قبول نہیں ہونگی۔آن لائن ویزا کی درخواستوں کی شفافیت یقینی ہوسکے گی ،
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے یکم جنوری سے ویزا کی آن لائن درخواست کے سسٹم کا اعلان کیا تھا۔