Screen Shot 2021 01 01 at 9.08.53 PM

اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات لیے جائیں- وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلی سطح اجلاس۔

وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان، کامرس، پیٹرولیم، بحری امور اور داخلہ ڈیویژن کے سیکریٹری صاحبان، چیرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج نے اسلام آباد کی سکیورٹی سنبھال لی، گشت شروع

ویڈیو لنک سے صوبائی چیف سیکریٹریز، ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئ جی صاحبان بھی شریک۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اسمگلڈ تیل کی فروخت کی وجہ سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کے اس وقت ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللہ نے تردید کردی

وزیر اعظم نے کہا کے اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں آضافہ ہوگا جو کے غریب عوام کی فلاح پر خرچ ہو سکے گا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات لیے جائیں۔