EquWiegXcAMP49B

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے نوجوان قتل کو قتل کردیا ، انسداد دہشتگردی سکواڈ کے ملازمین نے گاڑی کے ٹائر کے بجائے شہری کو ہی فائر مار دیے پولیس کی وقوعہ کے متعلق ابتدائی رپورٹ کی کاپی مشرق نیوز کو موصول ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات دو بجے کے قریب ایچ تیرہ میں گھر میں 4 یا 5 افراد کے داخل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی آتی دکھائی دی گاڑی روکنے کے اشارے پر22 سالہ نوجوان نے گاڑی سرینگر ہائی وے پر بھگا دی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑی کا تعاقب کرنے میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،پانچوں اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول

ہسپتال ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے،نوجوان کو گولیاں سامنے سے ماری گئیں، قتل ہونے والے نوجوان کا نام اسامہ ندیم ہے ، نوجوان ورچول یونیورسٹی کا طالبعلم تھا۔