PM Imran 1 750x369 1

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 5 جنوری کوہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان نے کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس 5 جنوری کوہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم ملکی امور پر غور ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز تدارک انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ اجلاس میں 7 وزارتیں اور ڈویژنز کی سمریوں پر فیصلے اور بریفنگز ہونگی، وفاقی کابینہ کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

پاکستان ایکسپو سنٹرز کے چئیرمین بورڈ آف ڈایریکٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل، ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کےتحت کی سماعت پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل، 1997 میں اسٹیبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پر نظرثانی کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپیکشن کمیٹی کی تشکیل کابینہ ایجنڈا میں شامل، متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کے استعفی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل، نوشہرہ میں ریلوے اور وزارت دفاع کے درمیان کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا تنازعہ کابینہ ایجنڈا میں شامل، کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔

مزید پڑھیں:  عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون داغ دیے