usama 1

اسامہ قتل کیس، چیف کمشنر نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)۔ وفاقی دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان اسامہ کے کیس کی تفتیش کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

جے آئی ٹی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت چیف کمشنر نے تشکیل دی جس کے سربراہ ایس پی صدر سرفراز ورک ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق

ٹیم میں کل 7ممبران ہوں گے،آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا بھی ایک ایک نمائندہ جے آئی ٹی میں شامل ہے۔ ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ اور رمنا بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  دفاعی منصوبوں کیلئے45ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری

ٹیم کو جلد از جلد اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔