702667 7684375 aurangzaib akhbar

عمران صاحب بلوچستان،مچھ میں اتنا بڑا ظلم ہوگیا، آپ کہاں غائب ہیں؟مسلم لیگ (ن) ترجمان

ویب ڈیسک (لاہور)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلوچستان، مچھ واقعہ پر وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بلوچستان،مچھ میں اتنا بڑا ظلم ہوگیا، آپ کہاں غائب ہیں؟عمران صاحب بے گناہ کان کنوں کے ورثاءسخت سردی میں بیٹھے ہیں، آپ کہاں ہیں؟
عمران صاحب پی ڈی ایم پر ہر روز اجلاس بلاتے ہیں، ہزارہ برادری کے قتل پر اجلاس کیوں نہیں بلایا؟

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، حکومت کے پاس 5سینیٹرز اور 7ارکان قومی اسمبلی کم

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب ٹی وی لگالیں تاکہ آپ کو پتہ چل جائے کہ مچھ میں کتنا بڑا ظلم ہوا ہے، اپوزیشن دور میں وزیراعظم سے چوبیس منٹ میں پہنچنے کا مطالبہ کرنے والے عمران صاحب اب کیوں خاموش ہیں؟

مزید پڑھیں:  صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب مچھ، بلوچستان جائیں اور مظلوم ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں۔